Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ ساتھ رکھنے کا لائسنس اب ’ابشر‘ کے ذریعے

لائسنس کی سہولت سعودی شہریوں کو دی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں کو لائسنس یافتہ اسلحہ لے  کر چلنے کا اجازت نامہ  آن لائن حاصل کرنے کی سہولت دے دی۔ 
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے کا اجازت نامہ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ 
ایک علاقے سے دوسرے علاقے اسلحہ لے کر جانے کا اجازت نامہ ابشر سے براہ راست جاری کرایا جاسکتا ہے۔
اپنے ہمراہ اسلحہ رکھنے کےلیے خصوصی لائسنس حاصل کرنے کے لیےاب   وزارت داخلہ  کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
وزارت داخلہ نے ابشر کے ذریعے اجازت نامہ  جاری کرانے کا طریقہ کار بھی اس حوالے سے جاری کیا ہے۔ 

شیئر: