Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پورٹل کے ذریعے ایک ماہ میں 14 لاکھ  سے زیادہ کام نمٹائے گئے

350 ڈیجیٹل سروسز صارفین کو فراہم کی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے سرکاری پورٹل ابشر نے ایک ماہ کے دوران 14 لاکھ سے زیادہ آپریشنز کے ذریعے 350 ڈیجیٹل سروسز صارفین کو فراہم کی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے ابشر پلیٹ فارم سے 1.4 ملین سے زیادہ وزٹ کرکے اقاموں کی تجدید، اجرا، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) اور سعودی پاسپورٹ کی تجدید کے کام کرائے ہیں۔
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے ابشر کے ذریعے نقل کفالہ، خروج و عودہ ویزوں میں توسیع، گاڑی کے استمارے کی توسیع، گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے اجازت نامے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدِ،  ڈرائیونگ کا مختار نامہ، اور ڈاک کے ذریعے اشیا کی ترسیل کی درخواست اور دیگر خدمات سے استفادہ کیا۔
ابشر پلیٹ فارم سے 24 ملین سے زیادہ ڈیجیٹل ھویہ ہولڈرز 24 گھنٹے کام کراسکتے ہیں۔ انہیں اس کے لیے وزارتوں، سرکاری اداروں اور محکموں کے دفاتر کے چکر لگانے نہیں پڑتے۔ تمام کام آّن لائن انجام دیے جا رہے ہیں۔

شیئر: