Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی کافی کا سال‘ وزارت ثقافت کی جانب سے مقابلے کا اعلان

اس مقابلے میں ایک لاکھ 50 ہزار ریال کے نقد انعامات ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت نے ’سعودی کافی کے سال‘ کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر (سعودی کافی سمفنی) کے نام سے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو کوالٹی آف لائف پروگرام کا حصہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کے ذریعے وزارت ثقافت سعودی کافی کی ثقافتی قدر اور مملکت کے رسم و رواج کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کو منانے کی کوشش کرتی ہے۔
مقابلے کا مقصد  تخلیقی کاموں کے لیے موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جہاں عربی موسیقی سعودی کافی کے آلات کی آوازوں کے ساتھ مل جاتی ہیں۔ اس مقابلے میں ایک لاکھ 50 ہزار ریال کے نقد انعامات ہیں۔
سعودی وزارت ثقافت نے اس مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند موسیقاروں سے انگیج ڈاٹ ایم او سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ایس ایس/ وائی او ایس سی_ میوزک پر لاگ ان کرنے کے لیے کہا ہے۔
سعودی وزارت کے مطابق درخواست اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 نومبر ہو گی۔ 29 دسمبر کو فاتحین کا اعلان ہونے سے پہلے درخواست کی جانچ 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
پہلا انعام جیتنے والے کو ایک لاکھ سعودی ریال جب کہ دوسرے انعام کے فاتح کو 50 ہزار ریال ملے گا۔
اس مقابلے کا خیال سعودی کافی کی تیاری کے مراحل سے پیدا ہوا تھا جس کا آغاز کافی کی پھلیاں بھوننے، پلٹانے، پیسنے اور ٹرپلٹس، کواڈرپلٹس اور کوئنٹپلٹس کو نوٹ کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ کافی کو کپوں میں ڈالنے سے پہلے ایک خاص تال کے مطابق سعودی ثقافت اوراس کی موسیقی کی گہرائی کو بتاتی ہے۔

شیئر: