Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے مزید دو علاقوں میں مکانات خالی کرنے کے نوٹس

عمارتیں گرانے کا عمل 15 اکتوبرسے شروع کیا جائے گا۔ (فوٹو: سبق)
سبق نیوز کے مطابق ان دونوں علاقوں میں عمارتیں گرانے کا عمل 15 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔
علاقوں کو مسمار کرنے و دیگر امور کی نگران کمیٹی کی جانب سے کلو 14 اور ام السلم کے علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’وہ نقل مکانی و دیگر امور کے لیے کمیٹی سے جلد رابطہ کریں تاکہ انہیں نقل مکانی کی سہولت کے ساتھ اشیائے خورنوش کی فراہمی کا بھی بندوبست کیا جا سکے۔‘
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’شہر کی تعمیر نو کے حوالے سے مجموعی طورپر 32 علاقوں میں سے 30 کومسمار کیا جا چکا ہے جبکہ کلو 14 اور ام السلم کے علاقے باقی ہیں، جہاں آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے انہدام کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔‘
حکومتی امور کی متعلقہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’مسمار کیے جانے والے علاقوں کے مکان مالکان اپنی لیز اور دیگر دستاویزات کمیٹی کی ویب سائٹ پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں تاکہ انہیں معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کارروائی شروع کی جا سکے۔‘

شیئر: