Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے قویزہ محلے میں انہدام کی کارروائی کا آغاز

منصوبے کے مطابق اب تک 30 محلے منہدم کیے جاچکے ہیں( فوٹو المدینہ)
سعودی عرب کی جدہ کمشنری میں غیر منظم محلوں کے انہدام اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے پر مامور کمیٹی نے اتوار 4 ستمبرسے قویزہ محلے کی عمارتوں کو گرانے کی کارروائی شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ قویزہ محلے 15 اگست 2022 کو مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’32 محلوں کو منہدم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اب تک 30 محلے منہدم کیے جاچکے ہیں، مزید 2 محلے العدل والفضل اورام سلم و کلو 14 شمالی کو گرایا جانا باقی ہے‘۔
کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ’ 17 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو 374 ملین 5 لاکھ ریال کرایے کی مد میں دیے گئے ہیں‘۔ 
 کمیٹی کا کہنا تھا کہ’ سعودی حکومت انہدام کیے جانے والے محلوں کے سعودی باشندوں کو مختلف سہولتیں مفت فراہم کررہی ہے۔ عارضی رہائش اور کرایے کی رقم سرفہرست ہے۔ اس سے 17911 خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے‘۔

شیئر: