Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں ٹیکنیکل کالج کی بس الٹ گئی، 17 طالبات زخمی 

طالبات کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی( فائل فوٹو المدینہ اخبار)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں عقیق ٹیکنیکل کالج جانے والی منی بس کے غثران روڈ پر الٹنے سے 17 طالبات زخمی ہوگئیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ’محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘۔۔  
ذرائع کے مطابق ’امدادی ٹیموں نے باحہ میں الٹی ہوئی بس سے 17 طالبات کو باہر نکالا انہیں معمولی زخم آئے ہیں‘۔
طالبات کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

شیئر: