Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن کے کمرے میں سانپ گُھس آیا

مچل جانسن انڈیا کے شہر لکھنؤ میں نجی لیگ ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کھیلنے میں مصروف ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
مچل جانسن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر میں نجی لیگز کھیلتے ہیں، اسی سلسلے میں وہ انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ہونے والی نجی لیگ ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہیں ایک دلچسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
پیر کے روز مچل جانسن نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ان کے کمرے میں سانپ گھس آیا ہے۔‘
مچل جانسن کہتے ہیں کہ ’کسی کو پتا ہے کہ یہ کون سا سانپ ہے؟ یہ میرے کمرے کے دروازے پر گھوم رہا ہے۔‘
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے سانپ کے بارے میں دوسری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سانپ کے سر کی بہتر تصویر لی ہے اب، ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کون سا سانپ ہے، لکھنؤ انڈیا میں ابھی تک مزیدار قیام رہا ہے۔‘
مچل جانسن کے کمرے میں سانپ گھس جانے پر ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف صدیقی کہتے ہیں کہ ’وہ آٹو گراف لینے آیا ہے۔‘
پراشانت کلکرنی نے کہا کہ ’یہ کون سا ہوٹل ہے جو مفت میں وائلڈ لائف سفاری بھی کروا رہا ہے، کیا آپ کو چیتے دیکھنے کا بھی موقع ملا؟

 
ہمو کہتے ہیں کہ ’سر یہ میری ایکس ہے، اس سے بچ کر رہنا۔‘
 
خیال رہے کہ 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے فاسٹ بولر مچل جانسن نے آسٹریلیا کی جانب سے 73 ٹیسٹ میچز میں 313، 153 ون ڈے میچز میں 239 جبکہ 30 ٹی20 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

شیئر: