Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کی طالبہ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی، ڈرائیور گرفتار 

معمولی سی غفلت پر بچی گاڑی کے پہیوں تلے آجاتی۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے قطیف میں سکول بس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بچی سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی  گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔
العربیہ نیٹ اور اخبار 24  کے مطابق سی سی کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک گاڑی طالبہ کے گھر کے سامنے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کررہی ہے۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آجاتی‘۔

ڈرائیور کو سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل  میں دیا گیا ہے( فوٹو سبق)

 سکول بس کمپنی نے کہا ہے کہ ’اس واقعہ سے اعلی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف ضروری کارروائی ہوگی‘۔ 
علاوہ ازیں الشرقیہ محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل  میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: