سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشرقی وسطی ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مملکت کے کردار کی اہمیت کوتسلیم کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ مملکت مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔