پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔
جمعے کو سرکاری ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں اور آج شام جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہو نے والی مختصر بات چیت مثبت اور تعمیری تھی۔
As I continued my interaction with world leaders on day 3 of UNGA Session, there has been a massive outpouring of sympathy & solidarity with Pakistan on flood disaster.Time has come for world to translate this solidarity into concrete action to help Pakistan overcome this crisis.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 23, 2022