Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے کون سے استعمال شدہ سپیئر پارٹس درآمد کیے جا سکتے ہیں، ضوابط کیا ہیں؟

درآمد کیے جانے والے پارٹس کے سرٹیفکیٹ ضروری ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی کسٹم، زکوۃ اورٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’بیرون ملک سے گاڑیوں کے پرانے سپیئرپارٹس درآمد کرنے کے قواعد مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق غیر معیاری استمعال شدہ پارٹس درآمد نہیں کیے جاسکتے۔ کسٹم اتھارٹی نے پرانے اوراستعمال شدہ سپیئرپارٹس درآمد کرنے کے 4 ضوابط مقرر کیے ہیں۔ 
کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’پرانے اوراستعمال شدہ پارٹس درآمد کرنے سے قبل اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو پارٹ درآمد کیے جارہے ہیں وہ باقاعدہ طور پر ری کنڈیشنڈ ہوں‘۔
’استعمال شدہ پارٹس خراب حالت میں نہیں ہونے چاہئیں، پارٹس صاف ستھرے اورآئل وگریس سے آلودہ نہ ہوں۔ درآمد کیے جانے والے پارٹس کے سرٹیفکیٹ موجود ہوں جن میں انہیں ری کنڈیشن کرنے کی تاریخ بھی درج ہو‘۔ 
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ’جن استعمال شدہ پارٹس کو درآمد کرنے کی اجازت ہے ان میں گاڑیوں کے ری کنڈیشنڈ گیئربکس، باڈی، ڈیفرنس اورانجن شامل ہیں‘۔ 

شیئر: