Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا پاڈوکون کی طبیعت خراب ہوگئی، ہسپتال داخل

دیپکا پاڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کی سپرسٹار دیپکا پاڈوکون کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو پیر کی شام طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق دیپکا پاڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔
بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک وِلا کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
چند ماہ قبل انڈیا کے شہر حیدرآباد میں فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی دیپکا پاڈوکون دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنے کے باعث ہسپتال داخل ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دیپکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔
بالی وڈ کی سپرسٹار 2023 میں سپر سٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

شیئر: