Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی  عراقی کرد علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

حملوں سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں(فوٹو، ، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے عراقی کردستان پر ایرانی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے عراقی کردستان پر ایرانی حملوں کی سعودی عرب کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ ان حملوں سے متعدد  افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب عراقی امن و استحکام  کو خطرات سے دوچار کرنے والے ہر حملے کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔  
سعودی عرب نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی برادری  عالمی روایات، معاہدوں اور قوانین کی  ایران کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور عراق کا ساتھ دے۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے عراقیوں کے اعزہ، حکومت اور عوام سے رنج و ملال اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ  زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔

شیئر: