Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی نائیجرمیں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ نے نائیجر کے ’میکالوندی‘ شہر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جمہوریہ نائیجر کے سرحدی شہر میکالوندی میں دہشت گردانہ حملے قابل مذمت ہیں-  حملے میں  متعدد سیکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک اور زخمی ہوئے- 
وزارت خارجہ نے دوست ملک نائیجر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر طرح کے تشدد اور شکل وصورت کی انتہا پسندی کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے- کسی بھی عنوان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا- 
وزارت خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، نائیجر کے قائدین، حکمرانوں اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی- 

شیئر: