Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلطیاں ٹھیک کرنا پڑیں گی، کیجریوال

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی اور ’’آپ ‘‘پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی کی نئی حکمت عملی کے بارے میں غور کریں۔انہوں نے ہفتے کواپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں اپنی غلطیاں ٹھیک کرنا پڑیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بہانے بازی کرنے کے بجائے کام کیا جائے اور وقت آگیا ہے کہ پارٹی کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے یہ ٹویٹ ایسے وقت کیا ہے جب بی جے پی دہلی کے میونسپل انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے۔اس انتخاب میں آپ پارٹی کو صرف 48سیٹیں جبکہ بی جے پی کو181نشستیں ملی تھیں۔دریں اثناء پارٹی کے رہنماؤں کےایک گروپ نے کیجریوال پر زور دیا کہ وہ گورننس پرزور دیں اور پارٹی میں توسیع کا معاملہ کماربسواس پر چھوڑ دیں۔پارٹی کے رہنما نے اس کا مثبت جواب دیا۔

شیئر: