صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔
جامشورو پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں
-
فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور کو ’جلانے‘ کا واقعہ، معاملہ کیا ہے؟Node ID: 694821
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ بس کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق بہاولپور سے تھا۔