مانچسٹر....... امریکن ایئرلائنز کا ایک طیارہ جو مانچسٹر سے نیویارک کیلئے پرواز کررہا تھا دوران پرواز ایمرجنسی سے دوچار ہوجانے کے بعد آدھے راستے سے واپس مانچسٹر آگیا۔ یہ پرواز صبح 10 بجکر 27منٹ پر روانہ ہوئی تھی اور اسے 7 گھنٹے بعد نیویارک پہنچنا تھا لیکن ڈبلنگ کے مشرقی علاقے میں اس میں کچھ ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی اور طیارہ 11 بجکر 24 منٹ پر واپس مانچسٹر پہنچ گیا۔ طیارے کی واپسی کسی تکنیکی خرابی کیو جہ سے ہوئی تھی جبکہ ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے اے ٹو ون ون پرواز میں کوئی تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا اسی لئے ہوا باز نے آگے بڑھنے کے بجائے واپس آنے کا فیصلہ کیا جو صورتحال کے پیش نظر ایک اچھا اقدام کہا جاسکتا ہے۔