نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
مقامی نیوز چینلز کے مطابق وہ منگل کی صبح قطر ایئرلائنز کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔
ملالہ یوسف زئی اور ان کے گھر والوں کو پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پناہ گزینوں کی حقیقی کہانی دنیا تک پہنچانا چاہتی ہوں،ملالہNode ID: 372426
-
نوبل انعام یافتہ خواتین کی تعداد کم کیوں؟Node ID: 508871
-
امریکہ میں بلاول بھٹو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقاتNode ID: 702346
اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے کریں گی۔
ملالہ یوسف زئی پر تقریباً 10 سال قبل نو اکتوبر کو سوات میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ سکول جا رہی تھیں، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھی اور حملے کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کی تھی۔
اس کے کچھ عرصہ بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس کے بعد سے دوسری مرتبہ پاکستان پہنچی ہیں۔
حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر ملالہ یوسف زئی طالبان کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آئیں۔
2014 میں ان کو امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا اور وہ کم عمر ترین انعام وصول کرنے والی ٹھہریں۔