Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80 ویں سالگرہ، امیتابھ بچن نے فیملی تصاویر شیئر کر دیں

امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہیں (فوٹو: انسٹاگرام، امیتابھ بچن)
بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن آج 80 برس کے ہو گئے ہیں، اس حوالے سے تقریبات بھی ہو رہی ہیں اور دنیا بھر سے مداح ان کو مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں۔
امیتابھ نے 1969 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی جاندار آواز اور فنکاری سے سب کے دل موہ لیے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امیتابھ بچن اکثر اپنے پرانے ادوار کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں تاہم اس خصوصی موقع پر خود انہوں نے اور ان کے رشتہ داروں نے کچھ فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔

دیوالی کے موقع کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بہادری کے ہمراہ خوشی منا رہے ہیں جبکہ اس میں ننھی شویتا بچن بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں امیتابھ بچن اور جیا بہادری اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس میں اداکار کے چھوٹے بھائی اجیتابھ بچن بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس کے کپیشن میں لکھا گیا ہے ’وقت گزرنے کے باوجود نشستیں تبدیل نہیں ہوئیں۔‘
تیسری تصویر امیتابھ بچن کے بچپن کی ہے۔ اس میں وہ اپنی والدہ تیجی بچن اور چھوٹے بھائی اجیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ موجود ہیں۔

چوتھی تصویر تصویر بھی دیوالی کے موقع کی ہے، جس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بچنز ہمیشہ دیوالی کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔

ایک اور تصویر میں بگ بی ابھیشیک بچن، شویتا بچن، نندا اور ان کے بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں جبکہ اس میں جیا بچن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کی بیٹی شویتا بچن کے لیے خصوصی محبت دکھائی دے رہی ہے۔
ایک تصویر میں ان کے ساتھ والد ہریونش رائے بچن بھی موجود ہیں۔

ان کے والد کی تصاویر بہت کم سامنے آئی ہیں جس پر صارفین نے انمول تصویر شیئر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دہلی میں سالگرہ کی تقریب میں جہاں دیگر فلمی شخصیات شریک ہوئیں وہیں کرن جوہر نے یہ کہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ ’امیتابھ بچن صرف ایک ہیں، ان جیسا نہ کوئی ہے نہ آئے گا۔‘

شیئر: