Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی اسمبلی رکنیت ختم ہو سکتی ہے،افتخار چوہدری

جامشورو.. سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ۔ قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے۔ عوام کے مطالبے پرانہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ہٹ دھرمی چھوڑ دیں،مارشل لاءکی راہ ہموار نہ کی جائے۔جامشورو میں سید جلال محمودشاہ کی رہا ئش پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ نیوز لیکس حکومت کی ناکامی ہے ۔ اس اسکینڈل کو منظر عام پر لانا ضروری ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا کو ئی امکان نہیں تاہم ایوان کے اندر تبدیلی آسکتی ہے۔

 

شیئر: