Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں زیر تعمیر عمارت سے سامان چوری کرنے والے 16 غیرملکی گرفتار 

ملزمان اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی ہیں (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے زیر تعمیر عمارت سے الیکٹرانک سازوسامان اور کیبل چوری کرنے والے 16 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ گرفتار شدگان میں سے 9 کا تعلق پاکستان، 6 کا افغانستان اور ایک کا اریٹیریا سے ہے‘۔
سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بعض افراد شمالی ریاض کی زیر تعمیرعمارت سے الیکٹرانک اشیا اورکیبل چوری کررہے ہیں‘۔
ریاض پولیس نے کہاکہ ’ملزمان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا برآمد کی گئی ہیں۔ وہ  ایک گیسٹ ہاؤس کو ٹھکانے کے طور پراستعمال کررہے تھے۔ وہاں مسروقہ سامان جمع کرکے فروخت کرتے تھے‘۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ’ گرفتار افراد کے حوالے سے کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: