Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے جمہوریہ ملاوی میں ہسپتال کا افتتاح  

ہسپتال کے لیےسعودی ترقیاتی فنڈ نے بارہ ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے جمہوریہ ملاوی میں 250 بستروں پر مشتمل پالومبی ڈسٹرکٹ ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ نے بارہ ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔
افتتاحی تقریب کی صدارت صدر لازاروس نے کی۔ وزیر صحت اور متعدد مقامی عہدیدار شریک تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت مشرقی اور جنوبی افریقہ آپریشن کے ڈائریکٹرعزام البراک نے کی ہے۔ 
پالومبی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے جمہوریہ ملاوی کے جنوبی علاقے کے قریوں اور دیہات کے باشندوں کو صحت سہولتیں حاصل ہوں گی۔ 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔

ہسپتال جمہوریہ ملاوی کی وزارت صحت کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

یہ ہسپتال جمہوریہ ملاوی کی وزارت صحت کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
ملاوی کی وزیر صحت نےحکومت کی جانب سے سعودی ترقیاتی فنڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہسپتال کے قیام پر تقریبا 26 ملین ڈالر کی مجموعی لاگت آئی ہے۔ ملک کے جنوبی علاقے کے باشندوں کو معیاری صحت خدمات میسر آئیں گی۔
سعودی ترقیاتی فنڈ نے 2009 میں جمہوریہ ملاوی میں اپنی خدمات شروع کیں۔ ٹرانسپورٹ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تین منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر36 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرضے فراہم کیے۔

شیئر: