Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر بغیر پرمٹ اشتہارات،  98 افراد کے خلاف قانونی کارروائی 

سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے (فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی جنرل کمیشن فار آڈیوویژول میڈیا نے کہا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس اشتہارات پر 98 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ 112 غیر قانونی اشتہارات ریکارڈ پر آئے تھے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنرل کمیشن فار آڈیوویژول میڈیا نے بیان میں کہا کہ’ جن مقامی شہریوں نے قانون مخالف سرگرمیوں میں ملوث تارکین کو اپنے اشتہاری پرمٹ استعمال کرنے کا موقع دیا، ان کے پرمٹ منسوخ کردیے گئے ہیں‘۔
جنرل کمیشن فار آڈیوویژول میڈیا نے بتایا کہ’ سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جو افراد غیر قانونی طریقے سے اشتہارات کا بزنس کر رہے ہیں وہ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ ہر اشتہاری مہم پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔ 
جنرل کمیشن فار آڈیوویژول میڈیا نےاشتہارات کے بزنس کے حوالے سےباقاعدہ پرمٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اگر کسی کےعلم میں غیر قانونی طریقے سے اشتہارات کا معاملہ آئے تو وہ اس کی رپورٹ کریں‘۔ 

شیئر: