انڈین آرمی کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ریسکیو آپریشن جاری
جمعہ 21 اکتوبر 2022 10:06
جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں جانے کے لیے سڑک یا ہموار راستہ موجود نہیں۔ فائل فوٹو: انڈین آرمی
انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے دورافتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق رُدرا نامی ہیلی کاپٹرز سیانگ صوبے کے گاؤں سنگگنگ کے قریب گرا۔
یہ علاقہ ٹوٹنگ کے ہیڈکوارٹر سے تقریباً 25 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں جانے کے لیے سڑک یا ہموار راستہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘ کا تیار کردہ یہ ایک جنگی ہیلی کاپٹر تھا جو کہ خصوصی طور پر انڈین فوج کے لیے بنایا گیا تھا۔
پانچ اکتوبر کو بھی انڈین آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے علاقے تاوانگ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔