Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے بھیس میں راہگیروں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے فوجداری جرائم کے ارتکاب پر 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ 
ملزمان میں سے دو کا تعلق یمن، ایک کا اریٹیریا اور ایک کا سعودی عرب سے ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ پولیس نے بیان میں کہا کہ چاروں ملزمان پولیس اہلکاروں کے بھیس میں راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: