Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیوریج ٹینک میں گرنے والے دوسالہ بچے کو نئی زندگی مل گئی‘

بچے کی دو پسلیاں ٹوٹی ہیں، پھیپھڑوں سے زہریلا پانی نکال لیا گیا(فوٹو العربیہ)
قصیم میں سیوریج ٹینک میں گرنے والے دو سالہ بچے کو بچانے کے حوالے سے سعودی مہم جو خالد العضیانی نے مزید تفصیلات بیان کی ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق خالد العضیانی نے بتایا کہ ’ گزشتہ جمعے خریمان الشغار‘ گاؤں میں ایک مکان کے سیوریج ٹینک میں بچہ گر گیا تھا۔ جسے ایمبولینس کے ذریعے جنوبی قصیم کےالمذنب ہسپتال پہنچایا گیا۔ 
خالد العضیانی نے بتایا کہ ’وہ لمحہ کبھی بھول نہیں سکتا جب دو سالہ بچہ سیوریج ٹینک میں گرا اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا‘۔
’بچے کو سیوریج ٹینک سے نکالنے کا فیصلہ کیسے کیا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ میں نے دیکھا تھا کہ بچہ غیث اپنی والدہ کے ساتھ  کچرا ڈالنےجا رہا تھا۔ معمولی غفلت کا فائدہ اٹھا کر بچے نے سیوریج ٹینک کے بوسیدہ ڈھکن کے قریب کھیلنا شروع کردیا اوراسی دوران وہ سیوریج ٹینک میں گر گیا‘۔
سعودی شہری کے مطابق بچے کی والدہ نے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔ بچہ گندے پانی کی سطح پر نظر آیا تو اسے بچانے اور سیوریج ٹینک سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بچے کے والد اور بھائی بھی پہنچ گئے۔ 
سیوریج ٹینک سے بچے کو باہر نکالا گیا تو بے ہوش تھا۔ اس کے بھائی عبداللہ نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بچے کو ہسپتال کے جایا گیا جہاں وہ تین دن تک انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رہا۔ اس کی دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ پھیپھڑوں سے زہریلا پانی نکال لیا گیا۔ اب بچہ روبصحت ہے۔ 
خالد العضیانی نے کہا کہ ’میری کوشش سے ایک بچے کو نئی زندگی مل گئی۔ اس کی والدہ نے جو دعائیں دیں انہیں زندگی کا انمول سرمایہ سمجھتا ہوں‘۔

شیئر: