Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگر فرحان سعید کی فلم ’ٹِچ بٹن‘ کا گانا ’احسان ہے تمہارا‘ ریلیز

فلم ٹچ بٹن رومانس کامیڈی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی پیار کرنے والے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: انٹر بائیو گرافی)
پاکستان کے اداکار اور سنگر فرحان سعید کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا نیا گانا ’احسان ہے تمہارا‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس گانے کو گایا فرحان سعید نے ہے جبکہ ان کا ساتھ انڈین نژاد کینیڈین سنگر جونیتا گاندھی نے دیا۔
گانے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ترکی کے حسین ترین مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے۔
فلم ٹچ بٹن پاکستان کے نجی ٹی وی اے آر وائی کے بینر کے نیچے بننے والی فلم ہے جو 11 نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
فلم ٹچ بٹن رومانس کامیڈی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی پیار کرنے والے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی، سہیل احمد اور سونیا حسین شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری قاسم علی مرید نے کی ہے۔
گانے احسان ہے تمہارا کے بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے بارے میں پوسٹ کیا کہ ’آئیں اس سال کے پیار کے ترانے کا جشن منائیں۔‘
فرحان سعید کے اس گانے کے بارے میں یوٹیوب پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
انوجا لکھتی ہیں کہ ’فرحان پاکستانی فلم انڈسٹری کے ہر فن مولا ہیں، ایسے ٹیلنٹ کا حوصلہ بڑھائیں۔‘
افروزا سلطانہ نے کہا ہے کہ ’فرحان اور ان کی پیاری آواز ایک تحفہ ہیں، یہ اتنے قابل انسان ہیں، ہمارے ملک کے راک سٹار ہیں۔‘
رشیکا گپتا نے لکھا کہ ’گانے کی لوکیشن، گانا، آواز زبردست ہیں، فرحان اور جونیتا دونوں یہ گانا بہت اچھا گایا ہے۔‘
 

شیئر: