ریاض ....محکمہ پاسپورٹ کی ویب سائٹ ابشر کے ذریعے گزشتہ سال 1437ھ کے دوران شہریوں و غیر ملکیوں نے 14ملین 9لاکھ77 ہزار277خدمات حاصل کیں۔جوازات سے رجوع کئے بغیر شہری و غیر ملکی ابشر سسٹم کے ذریعے 17مختلف خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران سعودی شہریوں نے ایک لاکھ 68ہزار 471سعودی پاسپورٹ جاری کروائے۔ اسی عرصے کے دوران 6لاکھ 98ہزار 629 پاسپورٹس کی تجدید ہوئی۔5لاکھ 74ہزار 935 سفر کے اجازت نامے جاری کئے گئے۔غیر ملکیوں نے گزشتہ برس کے دوران 40لاکھ 2ہزار 560خروج و عودہ کے ویزہ جاری کروائے۔ اس عرصے کے دوران 3لاکھ 8ہزار555خروج نہائی لگائے گئے۔24ہزار ہروب رجسٹرڈ کروائے گئے۔36لاکھ55ہزار 188 اقامے تجدید ہوئے۔اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 71ہزار 501 نئے اقامے جاری ہوئے۔ گزشتہ برس 3لاکھ 18ہزار 578 نقل کفالہ کئے گئے۔ ابشر سسٹم کے ذریعے 96ہزار 738 پروفیشن تبدیل کروائے گئے۔14لاکھ 62ہزار 417وزٹ ویزے جاری ہوئے جبکہ 20ہزار 749وزٹ ویزوں کی مدت میں توسیع کی گئی۔