Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ نے خطرناک شکل اختیار نہیں کی: وزیر صحت

ویکسین کورونا کی نئی شکلوں سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ’ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘  کے خطرناک شکل اختیار کرنے کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق فہد الجلاجل نے کہا کہ’ وزارت صحت کووڈ  19 کی نئی شکلوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے  ہے۔ مملکت بھر میں’ ایکس بی بی‘ کی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے‘۔ 
وزیر صحت نے کہا کہ ’ابھی تک ایسی کوئی علامت مشاہدے یا ریکارڈ پر نہیں آئی جس سے یہ کہا جاسکے کہ  کورونا کے نئے ویریئنٹ ’ایکس بی بی ‘نے تباہ کن اور خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ ابھی تک مملکت اس صورتحال سے محفوظ ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’جن لوگوں نے ابھی تک بوسٹرڈوز نہیں لی وہ پہلی فرصت میں اس کا اہتمام کریں۔ یہ کورونا وائرس اور اس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) اور وزارت صحت کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ معلومات اور ہدایات جاری کررہی ہے۔ ان سے آگاہ رہا جائے اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے‘۔ 

شیئر: