Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 216 نئے کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں 163 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 216 کے نئے کیسزریکارڈ کیے گئے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 27 ہو گئی۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 391 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے 163 افراد صحتیاب ہونے کے بعد یہ تعداد مجموعی طورپر8 لاکھ 6 ہزار 400  ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے اب تک 6 کروڑ78 لاکھ 39 ہزار 508 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

شیئر: