Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ازدواجی خاموشی پر بات کریں مگر پیار سے

اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور افہام و تفہیم کو اختیار کیا جائے (فوٹو: فری پِک)
میاں بیوی کے درمیان خاموشی اب معاشرتی مسئلہ بن گئی ہے جس کے بارے میں ماہرین غور کر رہے ہیں۔ 
الرجل میگزین کے مطابق میاں بیوی میں خاموشی کی بنیادی وجہ دونوں میں ہم آہنگی اور مفاہمت و مذاکرات کا فقدان ہے۔ دونوں کے درمیان مشترکہ اقدار اور دلچسپیوں کے فقدان کی وجہ سے بھی خاموشی طاری ہوجاتی ہے۔ 
خاموشی ایک وجہ شوہر کی طرف سے جذبات کے اظہار میں بخل بھی ہے جس کی وجہ سے بیوی کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ 
خاموشی کی ایک وجہ معاشی ابتری بھی ہے جس کی وجہ سے شوہر ہر وقت فکر میں لگا رہتا ہے کہ گھر کی ضرورتیں کیسے پوری کی جائیں۔ 
قبل اس کے معاملہ سنگین ہوجائے اور یہ وبا بچوں تک بھی پہنچ جائے اس کا تدارک کرنا ضروری ہے۔ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کی دلچسپیوں پر توجہ دیں۔
گھر کا فرنیچر تبدیل کریں یا ان کی جگہوں کو بدلتے رہیں اور کبھی کبھار چھوٹی موٹی چیزیں گھر کی زینت بنائیں۔ 
ایسے موضوعات چھیڑے جائیں جن پر اختلاف کے بغیر بات چیت ہوسکے۔ ایک مختصر عرصے کے لیے ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں۔ مختصر سفر پر چلے جائیں۔ 
اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور افہام و تفہیم کو اختیار کیا جائے۔ 

شیئر: