Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کمپنیاں ترکی میں سرمایہ کاری کریں،اردگان

نئی دہلی...وزیر اعظم نریندر مودی سے پیر کو ترک صدر طیب اردگان نے ملاقات کی بعد ازاں ہند،ترکی تجارتی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مودی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ترکی کی کمپنیوں کو مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ہند میں سرمایہ کاری کا ماحول اتنا اچھا کبھی نہیں تھا جتنا آج ہے۔ مودی نے کہا کہ ہند نے 2022 تک5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے۔50 شہروں میں میٹرو ریل منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ آئندہ چند سال میں قابل تجدید توانائی کی کارکردگی میں اضافہ کرکے 175 گیگاواٹ کرنے کا ہدف ہے۔ ریلوے نیٹ ورک کی تجدید اور ہائی ویز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ اردگان نے ہند کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ایسا ہو سکا تو دونوں ممالک کے تعلقات اور گہرے ہوں گے۔ انہوں نے ایٹمی توانائی اور ایرو اسپیس کے شعبے میں بھی اضافے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت ہندکے حق میں ہے جسے توازن دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہندوستانی کمپنیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ترکی بحیرہ اسود کے علاوہ مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا کا دروازہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ترک صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت دونوں فریقوں کے لئے منافع بخش ہوگا۔ 

شیئر: