Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے مزید 10 امدادی قافلے غزہ میں داخل

امدادی قافلوں میں دو ہزار 400 ٹن سے زیادہ امدادی سامان شامل ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجے گئے مزید دس امدادی قافلے مصری رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہو گئے۔
وام کے مطابق یہ امداد شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو جنرل ویمنز یونین کی چیئرپرسن اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن ہیں۔
یہ اقدام فلسطینی عوام کی سپورٹ اور امداد کی فراہمی کےلیے امارات کے انسانی ہمدردی کے مشن کا حصہ ہے۔
175 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے میں دو ہزار 400 ٹن سے زیادہ امدادی سامان شامل ہے، جس میں خوراک، طبی سامان، بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس، کھجوریں، خیمے، ملبوسات اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا موجود ہیں۔
اس نئے امدادی قافلے کے ساتھ غزہ میں داخل ہونے والے قافلوں کی مجموعی تعداد 175 ہو گئی ہے۔
یہ امداد غزہ کی عوام کی مشکلات کم کرنے، انتہائی متاثرہ طبقے کی مدد  اور بنیادی ضروریات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات فلسطینی عوام کو مسلسل انسانی امداد کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے، تاکہ انہیں درپیش چیلنجز کو کم کیا جا سکے، انتہائی متاثرہ طبقات کے مصائب میں کمی لانے کے ساتھ ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

 

شیئر: