Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف ڈی اے کی کارروائی، گودام سے ممنوعہ اشیا ضبط

غیرلائسنس یافتہ اشیا کومارکیٹ کیے جانے سے قبل ضبط کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن میں مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ایک گودام سے بڑی مقدار میں غیرلائسنس یافتہ اشیا ضبط کرلی۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت تجارت اوردیگر اداروں کے اہلکاروں پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے عسیر ریجن کے ایک گودام پرچھاپا مارا جہاں غیرلائسنس یافتہ اشیا اسٹورکی گئی تھیں۔
مشترکہ تفتیشی ٹیم کو غیرلائسنس یافتہ اشیا کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پرگودام پرچھاپا مارا گیا جہاں سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد اشیا برآمد ہوئیں۔
برآمد ہونے والی اشیا کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا تاہم اس سے قبل ہی تفتیشی ٹیم نے اشیا ضبط کرکے گودام کوسیل کردیا۔ تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسٹورکی گئی اشیا کومملکت میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں اس حوالےسے گودام میں اسٹور کی گئی اشیا کا جائزہ لیا گیا جنہیں انتہائی غیرمناسب انداز میں اسٹورکیا گیا تھا۔

شیئر: