آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئی ہے۔
اتوار کے روز کھیلے گئے تینوں میچ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اہم تھے جس میں دو میچز نے پاکستان کو سیمی فائنل کے قریب تو پہنچایا لیکن انڈیا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں انڈیا کی ہار نے پاکستان کو مقابلہ سے کوسوں دور کردیا۔
پرتھ میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انڈیا کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم ابھی اعداد و شمار کے مطابق ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر نہیں ہوئی ہے تاہم سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان ٹیم کو معجزے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: ’بنگلہ دیش دو مرتبہ جیتا لیکن پوائنٹس صرف دو ملے‘Node ID: 713311
پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں جانا اب کتنا ممکن ہے؟
انڈیا اور جنوبی افریقہ کے میچ کے بعد پاکستانی مداح ایک مرتبہ پھر سے مایوسی کے عالم میں اپنی ٹیم کے لیے حساب کتاب کرتے نظر آرہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ٹی وی ہوسٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے منیجر ریحان الحق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ ’پاکستانی ٹیم کی اب ساری امیدیں قُدرت پر ہیں، پہلی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اپنے بقیہ میچز جیتے اور جنوبی افریقہ کا نیدرلینڈز سے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوجائے، پھر انڈیا زمبابوے کو ہرا دے۔‘
ریحان الحق مزید لکھتے ہیں کہ ’دوسری صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اپنے دونوں میچ جیتے اور انڈیا کے دونوں میچ بارش کی نظر ہوجائیں۔‘
Pak’s Requirements from Qudrat:
Scenario 1: Pakistan wins both their games, SA vs Netherlands is a washout or Netherlands wins, India beats ZimScenario 2: Pakistan wins both their games, both of India’s matches are washouts. https://t.co/i95mXOePMJ
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) October 30, 2022
اپنی دوسری ٹویٹ میں ریحان نے ایک اور ممکنہ صورتحال بتائی اور کہا کہ ’ایک صورت یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش انڈیا کو ہرا دے، پھر یہ نیٹ رن ریٹ پر آئے گا کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے پوائنٹس برابر ہوں گے، لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا ایسا ہوگا، صرف صورتحال بتا رہا ہوں۔‘
Pakistan's realistic chances of reaching the semis are now over. The only way they can qualify is: if they win their next two games and the low-ranked teams like Zimbabwe, Bangladesh or Netherlands create some upsets. Or they need some big help from weather. #T20WorldCup
Mazher Arshad (@MazherArshad) October 30, 2022
کرکٹ کے سٹیٹیشین مظہر ارشد نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے بارے میں کہا کہ ’پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے حقیقی چانس اب ختم ہوگئے ہیں، اب صرف ہم ایک ہی صورت میں جاسکتے ہیں کہ ہم اپنے اگلے دو میچز جیتیں اور زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز جیسی چھوٹی ٹیمیں اَپ سیٹ کردیں یا موسم سے ہمیں کوئی بڑی مدد ملے۔‘
If we’re not defending 48 off 18 and we’re not chasing 43 off 29 then we’re not a semifinal team.
It’s time to move on. #T20WorldCup
Musad Afzal (@MusadAfzal) October 30, 2022
پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بھی مایوس کن تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
موساد افضل کہتے ہیں کہ ’اگر ہم 18 گیندوں پر 48 رنز کا دفاع نہیں کرسکتے اور 39 گیندوں پر 43 رنز نہیں بنا سکتے تو ہم سیمی فائنل کی ٹیم نہیں ہیں، اب وقت آگے بڑھنے کا ہے۔‘
ہانیہ 2021 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’ایک وقت تھا ہم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہوتے تھے۔‘
1 run, only 1 run
Babar (@AimenJavaid8) October 30, 2022
ایمن پاکستان اور زمبابوے کے میچ کو یاد کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ 'ایک رن، صرف ایک رن۔'
That Zimbabwe Loss Will Hurt Forever
Over to WC 2023 I Guess & Only A WC win can heal these wounds!!!#T20worldcup
— Hamza Sheikh (@hamza007_) October 30, 2022