Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں خاتون ڈرائیور کو دھکا دے کر گرانے والے ایشیائی پر جرمانہ

فوجداری کی عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرکےمجرم قراردیا( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں مقیم ایشیائی باشندے نے ایک خاتون ڈرائیور کو گاڑی سے اترتے وقت دھکا دے کر گرایا اور پھر اس پرخود کو گاڑی سے کچلنے کا الزام لگادیا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایک خاتون گاڑی سے اتری تو ایک ایشیائی باشندے نے اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ وہ اسے نقصان پہنچانا چاہتا تھا تاہم ایشیائی شخص کا کہنا ہے کہ خاتون نے اسے اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا اوراس نے خاتون فرار ہونےسے روکنے کے لیے یہ طریقہ کار اختیار کیا۔‘ 
متاثرہ خاتون نے پولیس رجوع کیا ایشیائی باشندے کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ پراسیکیوشن نے کیس فوجداری کی عدالت بھیج دیا۔ 
متاثرہ خاتون نے پبلک پراسیکیوشن اور عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ’ اسے نہیں معلوم کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا۔ گاڑی سے اتری اچانک اس نے حملہ کردیا۔ زدوکوب کیا۔ ہاتھ سے پکڑ کر کھینچا اور زمین پر گرا دیا اور الزام لگایا کہ میں نے اسے گاڑی سے کچلا تھا۔‘ 
ملزم نے عدالت کے سامنے جارحانہ کارروائی سے صاف انکار کیا تاہم  اپنے اس بیان پر قائم رہا کہ چونکہ خاتون نے اسے اپنی گاڑی سے روندا تھا اس لیے اس نے یہ اقدام کیا۔
فوجداری کی عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرکے اسے خاتون پر حملہ آور ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔

شیئر: