Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت ناگ میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب منسوخ

سرینگر .....الیکشن کمیشن نے اننت ناگ میں ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ انتخابات کرانے کیلئے صورتحال سازگار نہیں۔ ضمنی انتخابات پہلے ہی 25مئی تک کیلئے ملتوی کئے گئے تھے لیکن اب وہ بھی منسوخ کردیئے گئے۔ الیکشن حکام نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے 16اور 17اپریل کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر نے انتخابات کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ وادی میں ارضی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہاں ضمنی انتخابات کیلئے صورتحال سازگار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اس تناظر میں بھی لیا ہے کہ ایک دن قبل ہی مرکز نے کہا تھا کہ وہ پولنگ کے دن 75ہزار فوجیوں کو تعینات نہیں کرسکتی۔ اس سے نصف تعداد تعینات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

شیئر: