ہیوی مشینوں کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں سمگلنگ کی کوشش ناکام
’میشنوں کے خفیہ خانوں میں 19 لاکھ 35 ہزار985 نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں‘ ( فوٹو: واس)
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ہیوی مشینوں کی کھیپ میں چھپا کر لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ادارہ انسداد منشیات، محکم کسٹم اور سلطنت عمان میں انسداد منشیات کے ادارے کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے‘۔
’مذکورہ میشنوں کے خفیہ خانوں میں 19 لاکھ 35 ہزار985 نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ میں ملوث 9 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جن میں تین شہری، ایک خلیجی ریاست کا شہری، ایک شامی، دو بنگلہ دیشی اور ایک پاکستانی شامل ہیں‘۔
’گرفتار شدگان نے سمگلنگ کی کوشش کا اعتراف کیا ہے جس پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔