سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’32 ویں عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا‘۔
’رکن ممالک کے قائدین، فرمانرواؤں اور صدور کو آئندہ سربراہ کانفرنس میں ان کے اپنے دوسرے گھر سعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کہا کہ’ سعودی عرب مشترکہ عرب جدوجہد کے حوالے سے سربراہ کانفرنس کی قراردادوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ قراردادیں عرب لیگ کے کردار کا عملی اظہار ہیں۔‘