Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر کیمپوں پر چھاپےِ، 185 خلاف ورزیاں درج

بلدیہ کی جانب سے خلاف ورزیوں پرجرمانے بھی کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے  شہر میں 960 لیبر کیمپس پر چھاپے مارے اور قانونی خلاف ورزیوں پر  185 لیبر کیمپس خالی کرالیے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میئر جدہ کے مشیر انجینیئر محمد الزہرانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا کہ بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کی خلاف ورزی  پر ان کیمپوں کے مالکان پر جرمانے کیے گئے جہاں خلاف ورزیاں ریکارڈ  کی گئی تھیں۔ 
الزہرانی نے  متعلقہ کیمپوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں جرمانے ادا کریں اور کیمپ خالی کریں۔  مقررہ سزاؤں سے بچنے کے لیے اصلاح حال کریں۔  
یاد رہیں کہ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور میونسپلٹیاں لیبر کیمپس کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کیے ہوئے ہیں۔ ان کی پابندی کرانے کے لیے وقتا فوقتا چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ لیبر کیمپس کا معیار اچھا ہو اور رہے۔ مملکت کے شہروں میں زندگی کا معیار بہتر ہو اور رہے۔ 

شیئر: