Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کا منصوبہ پہلے ہی بے نقاب کر دیا تھا: عمران خان

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنے قتل کا منصوبہ دو ماہ قبل ہی بے نقاب کر دیا تھا۔‘ 
بدھ کو مختلف ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے جلسوں میں خود پر ممکنہ قاتلانہ حملے کا ذکر کیا تھا۔‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس منصوبے میں شریک اور نام بھی ظاہر کریں گے ۔ 
یاد رہے کہ عمران خان نے 3 نومبر کو وزیرآباد میں ہونے والے حملے کا الزام وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک سینیئر فوجی افسر پر لگایا تھا۔ 
انہوں نے خود پر اس حملے کی ایف آئی آر میں بھی ان تینوں شخصیات کو نامزد کیا تھا تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں ان تنیوں افراد کا نام شامل نہیں تھا۔ 
اس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اس ایف آئی آر کو مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

شیئر: