زیورچ ، سوئٹزرلینڈ..... سوئٹزرلینڈ کی زیورچ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سافٹ ویئر انجینیئزوں کی سہولت کیلئے ایک خاص سسٹم تیا رکرلیا ہے جسکے طفیل انکے کام میں بار بار ہونے والی مداخلت بیجا کو روکا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ ایسی مداخلتوںسے نہ صرف کام کرنے والے کو کوفت ہوتی ہے بلکہ اسکی یکسوئی اورصلاحیت کار بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس نو ایجاد سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے خود ہی ان تمام سافٹ ویئر انجینیئرکی مصروفیت کے بارے میں مداخلت کاروں کو آگاہ کردیتی ہے۔ ماہرین کے بیان کے مطابق اگر کسی کا کی بورڈ یا ماﺅزاوسط کارکردگی سے 9فیصد زیادہ بھی مصروف کار رہا ہے تو ڈیسک سے منسلک ایل ای ڈی لائٹ بھی سرخ ہوجائیگی اور متعلقہ شخص کی مصروفیات کا دوسرے کو اندازہ ہوجائیگا تاہم وہ جیسے ہی فارغ ہوگا لائٹ سبز ہوجائیگی۔