Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی باڈی بلڈر عبداللہ الربیعہ نے مسٹر اولمپیا چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

بداللہ الربیعہ نے سعودی کلاسک، بوڈاپیسٹ، اٹلانٹا، دبئی اور رومانیہ میں اپنے کیریئر کے دوران 5 تمغے جیت رکھے ہیں۔(فوٹو: السعودیہ الیوم)
سعودی باڈی بلڈر عبداللہ الربیعہ نے مسٹر اولمپیا پروفیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ کے مطابق پروفیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 15 سے 18 دسمبر کے درمیان امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔
عبداللہ الربیعہ نے کئی مقابلے جیتنے کے بعد کلاسیک فزیک کے زمرے میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس سے قبل عبداللہ الربیعہ نے سعودی کلاسک، بوڈاپیسٹ، اٹلانٹا، دبئی اور رومانیہ میں اپنے کیریئر کے دوران 5 تمغے (4 چاندی اور ایک کانسی) جیت رکھے ہیں۔
بعدازاں عبداللہ الربیعہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے اس زمرے(کلاسیک فزیک) میں کوالیفائی کرنے والے پہلے سعودی ایتھلیٹ ہیں۔
خیال رہے کہ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی مسٹر اولمپیا پروفیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں عالمی سطح کے ایتھلیٹ شریک ہوں گے۔

شیئر: