Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جاپان میں زلزلے سے کوئی سعودی شہری متاثر نہیں ہوا: سفارتخانہ 

 سفارتخانے نے شہریوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لیے رابطہ نمبر فراہم کیا ہے(فوٹو سبق)
جاپان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’زلزلے سے کوئی سعودی شہری متاثر نہیں ہوا ہے۔ جاپان میں موجود تمام سعودی شہریوں سے رابطے ہورہے ہیں، انہیں مقامی حکام کی ہدایات کی پابندی کی ہدایت کی جارہی ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق جاپان میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں سعودی شہریوں سے کہا کہ ’وہ مقامی حکام کی ہدایات کی پابندی کریں۔ اگر کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوں تو سفارتخانے سے رابطہ کیا جائے‘۔
 سفارتخانے نے تمام شہریوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لیے رابطہ نمبر فراہم کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ جاپانی محکمہ موسمیات نےبتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز تقریبا 350 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

شیئر: