Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم میں زمزم کی 85200 بوتلیں تقسیم

25565 زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ کل پیر کو زائرین حرم میں زمزم کی 85200 بوتلیں تقسیم کی گئیں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’25565 زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی ہے۔‘
’مذکورہ دن میں 520 لیٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا، 550 لیٹرسینیٹائزر ربوٹوں کے ذریعہ  استعمال ہوا جبکہ مختلف مقامات میں 3250 لیٹر سینیٹائز جل کا استعمال ہوا ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین میں 2150 کتابچے تقسیم ہوئے۔ 2472 معلمین کی خدمات حاصل کی گئیں اور 26500 افراد نے ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھایا ہے۔‘
’حرم میں معذوروں کو 244 وہیل چیئرز دی گئیں، 1007 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں جبکہ 906 افراد نے لائبریری کا وزٹ کیا ہے۔ُ

شیئر: