Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’والد کی خوبیاں ان کے ساتھ گئیں‘، عرفان خان کے بیٹے کا الگ انداز؟

2020 میں ورسٹائل اداکار عرفان خان 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ (فائل فوٹو)
اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کی نئی فلم ’کلا‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اپنی نئی فلم کے بارے میں اداکار بابِل خان نے بتایا کہ ان پر اپنے والد کی فنی میراث کا دباؤ تھا۔
اداکار بابِل خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کیا انہیں اپنی اداکاری میں والد کی سی خصوصیات نظر آتی ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد کی جو خوبیاں تھیں وہ وہ ان کے ساتھ ہی چلی گئی ہیں اب میں اپنی خوبیاں دریافت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور ہر قسم کی اداکاری بھی کرنا چاہیں گے۔
فلم ’کلا‘ میں بابِل خان کے ساتھ ترپتی ڈمری نظر آئیں گی۔ دیگر اداکاروں میں اشیش سندھ، نیر راؤ، امیت سیال، ورون گرورو اور کوثر منیر و دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کارہ انویتا دتہ ہیں۔
یہ فلم نیٹ فلکس پر یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babil (@babil.i.k)

فلم ’کلا ‘ کی کہانی ایک نوجوان پلے بیک سنگر کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کردار ترپتی ڈمری نے نبھایا ہے۔
2020 میں ورسٹائل اداکار عرفان خان بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

شیئر: