جدہ .... پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سابق صدر انجینیئر عزیز احمد مرحوم کی صاحبزادی نصرت عزیز مدینہ منورہ میں رہائشی پذیر سید حسن شاہ چشتی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ نکاح حرم شریف مکہ مکرمہ میں ہوا۔ مقامی ہوٹل میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ سینیئر صحافی امیر محمد خان، سید مسرت خلیل، ڈاکٹر اطہر بخاری، سمدھی محمد اقبال، کینیڈا سے آئے ہوئے بھائی جمیل احمد،بیٹا عدنان عزیز کے علاوہ دیگر قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ انجینیئر عزیزاحمد پاکستانی کمیونٹی کے مقبول اور ہر دلعزیز رہنما تھے۔ وہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کے ریزیڈنٹ انجینیئر تھے۔38سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ انکی صاحبزادی نصرت عزیز درس و تبلیغ کے کاموں میں سرگرم عمل رہتی ہیں۔