Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں توانائی کے شعبے میں تاریخی معاہدوں پر دستخط

سعودی وزیر توانائی اور ان کے تھائی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں دستخط کیے گئے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ بینکاک کےدوران توانائی کے تعاون اور قابل تجدید توانائی سے متعلق تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد ’ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن‘ (اپیک) کے سربراہی اجلاس میں شریک میں تھائی حکومت کے مہمان خصوصی تھے۔
توانائی میں تعاون سے متعلق اہم معاہدے پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور ان کے تھائی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ شب تھائی وزیر اعظم سے ملاقات اور باضابطہ ملاقات کے موقع پر خطاب میں کہاکہ ’تھائی لینڈ وزیر اعظم کے 
دورہ سعودی عرب کے موقع پر طے پایا تھا کہ دونوں ملک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اس سلسلے کا بڑا کام نمٹا لیا گیا ہے۔
’ توقع سے کہیں زیادہ بہتر شکل میں دونوں نے ایک دوسرے سے تعاون کیا۔ یہ اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ مملکت اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے مواقع ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’آج ہم توانائی، سیاحت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔ ان شعبوں میں باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

شیئر: