Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید 700 بارودی سرنگیں صاف

اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 652 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے مسام پراجیکٹ کے تحت نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران یمن کی مختلف کمشنریوں میں حوثیوں کی بچھائی گئی مزید 700 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرانے کے لیے خصوصی پروگرام چلا رہا ہے۔
اس سال نومبر کے تیسرے ہفتے میں 16 انسان کش سرنگیں اور 200 ٹینک شکن بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں جبکہ 478 ایسے بم ناکارہ بنائے گئے جو پھٹے نہیں تھے جبکہ 6 دھماکہ خیز بم بھی غیر موثر بنائے گئے۔ 
’مسام‘ کی ٹیم نےعدن، الحدیدہ، الخوخہ، حیس، مارب، حریب، رغوان، شبوا، عین، عسیلان، تعز، الوازعیہ، المخا، موزع اور ذباب مقامات پر حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 652 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔

شیئر: