Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

کاپی رائٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے کاپی رائٹ کا موضوعات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی اور وزارت تعلیم نے کاپی رائٹ کے موضوعات، تعلیمی نصاب اور مضامین میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طلبہ میں فکری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنے کے علاوہ سعودی وژن 2030 کے تحت قومی معیشت کے فروغ میں کاپی رائٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ 
کاپی رائٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز السویلم نے کہا کہ سعودی قیادت کاپی رائٹ کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور کاپی رائٹ کے حوالے سے آگہی کو قومی مزاج میں شامل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ 
نصاب تعلیم میں کاپی رائٹ کے موضوعات تعلیمی مرحلے کے حوالے سے شامل کیے جائیں گے۔ طلبہ کے ذہنی و فکری معیار کو مدنظر رکھ کر موضوعات پڑھائے جائیں گے۔ 
سعودی وزارت تعلیم اور سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی کی شراکت سے متعدد انشیٹو اور پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
اساتذہ کو کاپی رائٹ کے حوالے سے ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے۔ کورین کاپی رائٹ ایجنسی اس سلسلے  میں تعاون کرے گی۔ کاپی رائٹ کی تعلیم کے جدید طریقوں سے اساتذہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

شیئر: